صحیح مسلم پارٹ 20-Sahih Muslim Part 20 - Asna-Ashar (اثنا عشر)

Asna-Ashar (اثنا عشر)

Welcome to Ali Nasir Blog

Breaking

صحیح مسلم پارٹ 20-Sahih Muslim Part 20






صحیح مسلم کا آپریشن پارٹ نمبر -20



صحیح مسلم کی دوسری روایت کی تضعیف!
روایت یہ ہے جو صحیح مسلم باب فضائل صحابہ میں ہے :
ابن عباس قال: كان المسلمون لا ينظرون إلى أبي سفيان ولا يقاعدونه. فقال للنبي صلى الله عليه وسلم: يا نبي الله! ثلاث أعطنيهن. قال "نعم"
قال: عندي أحسن العرب وأجمله، أم حبيبة بنت أبي سفيان، أزوجكها. قال "نعم"
قال: ومعاوية، تجعله كاتبا بين يديك. قال "نعم".
 قال: وتؤمرني حتى أقاتل الكفار، كما كنت أقاتل المسلمين. قال "نعم".
ابن عباس کہتے ہے کہ لوگ ابو سفیان کی طرف بنظر عزت نہیں دیکھتے تھے اورنہ ہی اس کے ساتھ بیٹھتے ہیں، تو ابوسفیان نے کہا کہ اے اللہ کے رسول مجھے تین چیزیں عطاء کیجئے
میرے پاس عرب کی سب سے خوبصورت لڑکی ام حبیبہ ہے میں اس کا نکاح آپ سے کرنا چاہتا ہوں، رسول ص نے وہ بات مانی، دوسری کہ معاویہ کو آپ اپنا کاتب بنائے جس کو رسول ص نے مانا اور تیسرا مجھے کفار سے اس ہی طرح جہاد کی اجازت دیں جیسے میں نے ماضی میں مسلمانوں کے خلاف جنگ کی رسول ص نے حامی بھری
(روایت ختم ہوئی)
اشکال یہ ہے کہ ام حبیبہ کا نکاح رسول ص سے بہت پہلے ہوگیا تھا جب ابوسفیان کافر تھا تو ام حبیبہ کے نکاح کی بابت کہنا یہ بعد از اسلام ابی سفیان ہے یہ غلط ہے اور اس روایت پر علماء نے جراح کی ہے جو ہم پیش کرتے رہیں گے ہم نے اس روایت پر پچھلی پوسٹ میں ناصبیوں کے امام ذھبی کی جرح پیش کی تھی اس وقت ناصبیوں کے گروگھنٹال ابن تیمیہ کی جرح پیش کر رہے ہیں -
ابن تیمیہ صحیح مسلم کے متعلق کہتا ہے کہ مسلم میں کچھ احادیث ضعیف ہیں اسکی کچھ مثالیں ہیں -
مسلم نے کچھ ایسی روایات نقل کی ہیں جن کے بارے یہ پہچان لیا گیا ہے  کہ یہ روایات ضعیف ہیں جیسے ابو سفیان والی روایت کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ کی شادی ام حبیبہ سے کروں -اور اس بارے میں لوگوں میں کوئی اختلاف نہیں کہ ام حبیبہ رض کی شادی رسول ص سے ابو سفیان کے اسلام لانے سے پہلے ہو چکی تھی

No comments:

Post a Comment