صحیح مسلم پارٹ 33-Sahih Muslim Part 33 - Asna-Ashar (اثنا عشر)

Asna-Ashar (اثنا عشر)

Welcome to Ali Nasir Blog

Breaking

صحیح مسلم پارٹ 33-Sahih Muslim Part 33




صحیح مسلم کا آپریشن پارٹ نمبر -33

صحیح مسلم کی دوسری حدیث کی تضعیف!!
روایت یہ ہے جو صحیح مسلم باب ابو سفیان کے مناقب میں ہے 
ابن عباس قال: كان المسلمون لا ينظرون إلى أبي سفيان ولا يقاعدونه. فقال للنبي صلى الله عليه وسلم: يا نبي الله! ثلاث أعطنيهن. قال "نعم"
قال: عندي أحسن العرب وأجمله، أم حبيبة بنت أبي سفيان، أزوجكها. قال "نعم"
قال: ومعاوية، تجعله كاتبا بين يديك. قال "نعم".
 قال: وتؤمرني حتى أقاتل الكفار، كما كنت أقاتل المسلمين. قال "نعم".
ابن عباس کہتے ہے کہ لوگ ابو سفیان کی طرف بنظر عزت نہیں دیکھتے تھے اورنہ ہی اس کے ساتھ بیٹھتے ہیں، تو ابوسفیان نے کہا کہ اے اللہ کے رسول مجھے تین چیزیں عطاء کیجئے
میرے پاس عرب کی سب سے خوبصورت لڑکی ام حبیبہ ہے میں اس کا نکاح آپ سے کرنا چاہتا ہوں، رسول ص نے وہ بات مانی، دوسری کہ معاویہ کو آپ اپنا کاتب بنائے جس کو رسول ص نے مانا اور تیسرا مجھے کفار سے اس ہی طرح جہاد کی اجازت دیں جیسے میں نے ماضی میں مسلمانوں کے خلاف جنگ کی رسول ص نے حامی بھری-
ناصبیوں کے امام بہیقی نے بھی اس روایت پر جرح کی ہے -
بیھقی اپنئ کتاب سنن کبری میں صحیح مسلم کی اس روایت کے متعلق کہتا ہے :
رواه مسلم في الصحيح عن عباس بن عبد العظيم وأحمد بن جعفر - فهذا أحد ما اختلف فيه البخاري ومسلم بن الحجاج ؛ فأخرجه مسلم ، وتركه البخاري ، وكان لا يحتج في كتابه الصحيح بعكرمة بن عمار ، وقال: لم يكن عنده كتاب ، فاضطرب حديثه "
مسلم نے اس روایت کو نقل کیا، اور مسلم اور بخاری میں روایت کی صحت پر اختلاف ہے، مسلم نے یہ روایت نقل کی اور بخاری نے اس کو ترک کیا، اور اپنی کتاب میں عکرمہ بن عمار (راوی روایت صحیح مسلم) سے احتجاج نہیں کیا، اور کہا کہ اس کے پاس کتاب نہیں اس وجہ سے اس کی احادیث مضطرب ہیں

No comments:

Post a Comment