صحیح مسلم پارٹ 35-Sahih Muslim Part 35 - Asna-Ashar (اثنا عشر)

Asna-Ashar (اثنا عشر)

Welcome to Ali Nasir Blog

Breaking

صحیح مسلم پارٹ 35-Sahih Muslim Part 35







صحیح مسلم کا آپریشن پارٹ نمبر -35


 صحیح مسلم کی تیسری روایت کی تضعیف!!

صحیح مسلم جلد3 باب صفات المنافقین میں یہ روایت ہے -
ابو ھریرہ کہتا ہے کہ رسول ص نے میرا ہاتھ پکڑا اور ارشاد فرمایا کہ اللہ ج نے مٹی (زمین) کو ہفتہ کے دن پیدا کیا اور اتوار کے دن اس میں پہاڑوں کو پیدا کیا، اور درخت سوموار (پیر) کے دن پیدا کیے، اور کام کاج کی اشیاء منگل کے دن پیدا کیں، اور نور روشنی کو بدھ کے دن پیدا کیا، اور جمعرات کے دن زمین میں جانوروں کو پھیلایا، اور آدم علیہ السلام کو جمعہ کے دن عصر کے بعد مخلوقات میں سب سے بعد جمعہ کی سب سے آخری ساعت میں عصر سے لے کر رات تک پیدا فرمایا -
روایت ختم ہوئی-
ناصبیوں کے گروگھنٹال ابن تیمیہ نے بھی صحیح مسلم کی اس روایت کی تضعیف کی ہے -
ابن تیمیہ کہتا ہے :
وأما الحديث الذي رواه مسلم فى قوله خلق الله التوبة يوم السبت فهو حديث معلول قدح فيه أئمة الحديث كالبخاري و غيره قال البخاري الصحيح أنه موقوف على كعب و قد ذكر تعليله البيهقى أيضا و بينوا أنه غلط ليس مما رواه أبو هريرة عن النبى صلى الله عليه و سلم و هو مما أنكر الحذاق على مسلم إخراجه إياه كما أنكرواعليه إخراج أشياء يسيرة
اور مسلم نے جو روایت نقل کی وہ معلول ہے اور اس پر بخاری اور بخاری کے علاوہ آئمہ حدیث نے جراح کی اور بخاری نے کہا کہ صحیح بات یہ ہے کہ رسول ص کی حدیث نہیں بلکہ کعب کا قول ہے اور بیھقی نے بھی اس حدیث پر جراح کی اور واضح کیا کہ ہ روایت غلط ہے اور یہ روایت ابوہریرہ نے جو رسول ص سے نقل کی گئی اس پر علمائے حدیث نے مسلم کا اپنی صحیح میں درج کرنے پر اناکر کیا جیسے کہ آئمہ احادیث نے کچھ دیگر کم روایات پر مسلم کا انکار کیا ہے
مجموع الفتاوي ج17/ص235، 236

No comments:

Post a Comment