صحیح مسلم کا آپریشن پارٹ نمبر -34
صحیح مسلم کی تیسری روایت کی تضعیف!!
صحیح مسلم جلد3 باب صفات المنافقین میں یہ روایت ہے -
ابو ھریرہ سے روایت ہے کہ رسول ص نے میرا ہاتھ پکڑا اور ارشاد فرمایا کہ اللہ ج نے مٹی (زمین) کو ہفتہ کے دن پیدا کیا اور اتوار کے دن اس میں پہاڑوں کو پیدا کیا، اور درخت سوموار (پیر) کے دن پیدا کیے، اور کام کاج کی اشیاء منگل کے دن پیدا کیں، اور نور روشنی کو بدھ کے دن پیدا کیا، اور جمعرات کے دن زمین میں جانوروں کو پھیلایا، اور آدم علیہ السلام کو جمعہ کے دن عصر کے بعد مخلوقات میں سب سے بعد جمعہ کی سب سے آخری ساعت میں عصر سے لے کر رات تک پیدا فرمایا -
روایت ختم ہوئی-
ناصبیوں کے امام ابن کثیر نے اس روایت کی تضعیف کی ہے -
ابن کثیر کہتا ہے
وَهَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَرَائِبِ صَحِيحِ مُسْلِمٍ، وَقَدْ تَكَلَّمَ عَلَيْهِ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ وَالْبُخَارِيُّ وَغَيْرُ وَاحِدٍ مِنَ الْحُفَّاظِ، وَجَعَلُوهُ مِنْ كَلَامِ كَعْبٍ، وَأَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ إِنَّمَا سَمِعَهُ مِنْ كَلَامِ كَعْبِ الْأَحْبَارِ
اور یہ روایت صحیح مسلم کے غرائب میں سے ایک ہے، اور اس حدیث پر علی بن مدینی، بخاری اور دیگر حافظین احادیث نے جراح کی ہے اور اس روایت کو کعب کا کلام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ابوھریرہ نے یہ کلام کعب سے سنا (نہ کہ نبی ص سے)۔
تفسير القرآن العظيم ج 1 ص 215




No comments:
Post a Comment