صحیح مسلم پارٹ 45-Sahih Muslim Part 45 - Asna-Ashar (اثنا عشر)

Asna-Ashar (اثنا عشر)

Welcome to Ali Nasir Blog

Breaking

صحیح مسلم پارٹ 45-Sahih Muslim Part 45







صحیح مسلم کا آپریشن پارٹ نمبر - 45


 صحیح مسلم کی تیسری روایت کی تضعیف!!

صحیح مسلم جلد3 باب صفات المنافقین میں یہ روایت ہے -
ابو ھریرہ کہتا ہے کہ رسول ص نے میرا ہاتھ پکڑا اور ارشاد فرمایا کہ اللہ ج نے مٹی (زمین) کو ہفتہ کے دن پیدا کیا اور اتوار کے دن اس میں پہاڑوں کو پیدا کیا، اور درخت سوموار (پیر) کے دن پیدا کیے، اور کام کاج کی اشیاء منگل کے دن پیدا کیں، اور نور روشنی کو بدھ کے دن پیدا کیا، اور جمعرات کے دن زمین میں جانوروں کو پھیلایا، اور آدم علیہ السلام کو جمعہ کے دن عصر کے بعد مخلوقات میں سب سے بعد جمعہ کی سب سے آخری ساعت میں عصر سے لے کر رات تک پیدا فرمایا -
روایت ختم ہوئی-
ناصبیوں کے عالم احمد بن محمد القسطلانی نے بھی اپنی کتاب میں صحیح مسلم کی اس روایت کی تضعیف کی ہے
قسطلانی کہتا ہے :
رواه مسلم، لكن اختلف فيه على ابن جريج وقد تكلم فيه فقال البخاري في تاريخه، وقال بعضهم عن كعب الأحبار وهو أصح يعني أنه مما سمعه أبو هريرة وتلقاه عن كعب فوهم بعض الرواة فجعله مرفوعًا. وفي متنه غرابة شديدة''
مسلم نے اس روایت کو نقل کیا لیکن ابن جریج کے بارے میں اختلاف ہے اور بخاری نے اپنی تاریخ میں اس پر کلام کیا، اور بعض حضرات کے مطابق یہ کعب الاحبار سے ہے جس کو ابوہریرہ نے سنا لیکن بعض راویان سے غلطی ہوئی اور انہوں نے اس کو مرفوع قرار دیا، اور اس روایت کے متن الفاظ میں بھی کافی غرابت ہے
إرشاد الساري لشرح صحيح البخاري ج 5 ص 253

No comments:

Post a Comment