صحیح مسلم پارٹ 40-Sahih Muslim Part 40 - Asna-Ashar (اثنا عشر)

Asna-Ashar (اثنا عشر)

Welcome to Ali Nasir Blog

Breaking

صحیح مسلم پارٹ 40-Sahih Muslim Part 40






صحیح مسلم کا آپریشن پارٹ نمبر - 40


 صحیح مسلم کی تیسری روایت کی تضعیف!!

صحیح مسلم جلد3 باب صفات المنافقین میں یہ روایت ہے -
ابو ھریرہ کہتا ہے کہ رسول ص نے میرا ہاتھ پکڑا اور ارشاد فرمایا کہ اللہ ج نے مٹی (زمین) کو ہفتہ کے دن پیدا کیا اور اتوار کے دن اس میں پہاڑوں کو پیدا کیا، اور درخت سوموار (پیر) کے دن پیدا کیے، اور کام کاج کی اشیاء منگل کے دن پیدا کیں، اور نور روشنی کو بدھ کے دن پیدا کیا، اور جمعرات کے دن زمین میں جانوروں کو پھیلایا، اور آدم علیہ السلام کو جمعہ کے دن عصر کے بعد مخلوقات میں سب سے بعد جمعہ کی سب سے آخری ساعت میں عصر سے لے کر رات تک پیدا فرمایا -
روایت ختم ہوئی-
 ناصبیوں کے عالم صالح بن فوزان نے بھی اپنی کتاب "حصول المامول" میں صحیح مسلم کی اس روایت کی تضعیف کی ہے -
صالح بن فوزان کہتا ہے :
وهو حديث معلول قدح فيه أئمة الحديث كالبخاري وغيره. وقال البخاري: الصحيح أنه موقوف على كعب الأحبار. اهـ. وهو مخالف للقرآن حيث دل على أن الله خلق السموات والأرض في ستة أيام.
اور یہ حدیث معلول (ضعیف) ہے اور اس کی تضعیف پر علماء حدیث جیسے بخاری اور دیگر نے کلام کیا ہے اور بخاری کے بقول یہ رسول ص کی روایت نہیں کعب الاحبار کا قول ہے اور یہ روایت قرآن کے مخالف ہے جیسے قرآن نے ٦ دن کا کہا ہے خلقت کے اعتبار سے
حصول المأمول بشرح ثلاثة الأصول ص 63

No comments:

Post a Comment