صحیح مسلم کا آپریشن پارٹ نمبر -17
ناصبیوں کے محدث مولانا محمد بشیر السہسوانی نے بھی اپنی کتاب "البرھان العجائب علی فرضیتہ ام الکتاب " میں صحیح مسلم کی حدیث "واذا قرا فانصتو "کی تضعیف کی ہے اور اس پر طویل بحث کی ہے جسکا لب لباب یہ ہے-
میں کہتا ہوں اس حدیث میں کلام ہے بچند وجوہ اول یہ کہ یہ حدیث شاذ ہے - سلیمان تیمی نے ثقات اثبات کے خلاف اس زیادت کی روایت کی ہے - پھر بخاری و دارقطنی سے ان ثقات کے نام لکھے اور پھر مسند احمد کے حوالہ سے کہتا ہے کہ اس میں معمر نے قتادہ سے اس حدیث کی روایت کی ہے مگر اس میں یہ زیادت نہیں ہے -
پھر تین اشخاص کا زکر کیا جنہوں نے سلیمان تیمی کی متابعت کی اور ان میں سے اول سالم بن نوح کو ضعیف کہا اور اسکی تضعیف کرنے والوں کے اقوال نقل کیے
پھر صفحہ 101 پر ان آئمہ حدیث کے نام لکھے ہیں جنہوں نے صحیح مسلم کی حدیث کی تضعیف کی ہے اور ابن حجر کے حوالہ سے لکھا کہ پس بنظر کثرت عدد مضعفین کے تضعیف کو ترجیح دی جائے گی




No comments:
Post a Comment