صحیح مسلم کا آپریشن پارٹ نمبر -37
صحیح مسلم کی تیسری روایت کی تضعیف!!
صحیح مسلم جلد3 باب صفات المنافقین میں یہ روایت ہے -
ابو ھریرہ کہتا ہے کہ رسول ص نے میرا ہاتھ پکڑا اور ارشاد فرمایا کہ اللہ ج نے مٹی (زمین) کو ہفتہ کے دن پیدا کیا اور اتوار کے دن اس میں پہاڑوں کو پیدا کیا، اور درخت سوموار (پیر) کے دن پیدا کیے، اور کام کاج کی اشیاء منگل کے دن پیدا کیں، اور نور روشنی کو بدھ کے دن پیدا کیا، اور جمعرات کے دن زمین میں جانوروں کو پھیلایا، اور آدم علیہ السلام کو جمعہ کے دن عصر کے بعد مخلوقات میں سب سے بعد جمعہ کی سب سے آخری ساعت میں عصر سے لے کر رات تک پیدا فرمایا -
روایت ختم ہوئی-
ناصبیوں کے عالم محمد بن صالح العثیمین نے بھی اپنی کتاب شرح ریاض الصالحین میں صحیح مسلم کی اس روایت کی تضعیف کی ہے اور اسے قرآن کے مخالف قرار دیا ہے -
محمد بن صالح العثیمین کہتا ہے :
فهذا الحديث رواه الإمام مسلم رحمه الله وقد أنكره العلماء عليه فهو حديث ليس بصحيح ولا يصح عن النبي صلى الله عليه وسلم لأنه يخالف القرآن الكريم وكل ما خالف القرآن الكريم فهو باطل لأن الذين رووا نقلة بشر يخطئون ويصيبون "
شرح رياض الصالحين من كلام سيد المرسلين، ج6، ص674 و 675
اور یہ روایت جو مسلم نے نقل کی سو علماء نے اس کا انکار کیا اور کہا ہے کہ روایت صحیح نہیں اور رسول ص سے اس کی نسبت بھی صحیح نہیں ہے کیونکہ یہ قرآن کے مخالف ہے چنانچہ باطل ہے کیونکہ اس کے راوی عام انسان ہیں جو غلط اور صحیح باتیں دونوں کرتے ہیں۔





No comments:
Post a Comment