صحیح مسلم کا آپریشن پارٹ نمبر -38
صحیح مسلم کی تیسری روایت کی تضعیف!!
صحیح مسلم جلد3 باب صفات المنافقین میں یہ روایت ہے -
ابو ھریرہ کہتا ہے کہ رسول ص نے میرا ہاتھ پکڑا اور ارشاد فرمایا کہ اللہ ج نے مٹی (زمین) کو ہفتہ کے دن پیدا کیا اور اتوار کے دن اس میں پہاڑوں کو پیدا کیا، اور درخت سوموار (پیر) کے دن پیدا کیے، اور کام کاج کی اشیاء منگل کے دن پیدا کیں، اور نور روشنی کو بدھ کے دن پیدا کیا، اور جمعرات کے دن زمین میں جانوروں کو پھیلایا، اور آدم علیہ السلام کو جمعہ کے دن عصر کے بعد مخلوقات میں سب سے بعد جمعہ کی سب سے آخری ساعت میں عصر سے لے کر رات تک پیدا فرمایا -
روایت ختم ہوئی-
ناصبیوں کے عالم شیخ سلیمان بن محمد الدبیخی نے بھی اپنی کتاب "أحاديث العقيدة المتوهم إشكالها في الصحيحين" میں صحیح مسلم کی اس روایت کی تضعیف کی ہے -
لکھتا ہے :
أما القول الأول أن هذا الحديث معلول سنداً ومتناً فلا يعتمد عليه وإلى هذا ذهب البخاري وعلي بن المديني ويحيى بن معين وعبد الرحمن بن مهدي والبيهقي وابن تيمية وابن القيم وابن كثير وابن عثيمين وغيرهم
اور اس روایت پر پہلی بات یہ ہے کہ سند کے حؤالے سے معلول ضعیف ہے اور متن کے اعتبار سے اس پر اعتماد ممکن نہیں، اور یہی رائے بخاری، علی بن مدینی،، ابن معین، ابن مھدی، بیھقی، ابن تیمیہ، ابن کثیر، ابن قیم، ابن عثیمین اور دیگر علماء کی ہیں
أحاديث العقيدة المتوهم إشكالها في الصحيحين، جمعاً ودراسة
(ص3577)
(ص3577)




No comments:
Post a Comment