صحیح مسلم پارٹ 39-Sahih Muslim Part 39 - Asna-Ashar (اثنا عشر)

Asna-Ashar (اثنا عشر)

Welcome to Ali Nasir Blog

Breaking

صحیح مسلم پارٹ 39-Sahih Muslim Part 39






صحیح مسلم کا آپریشن پارٹ نمبر -39

 صحیح مسلم کی تیسری روایت کی تضعیف!!

صحیح مسلم جلد3 باب صفات المنافقین میں یہ روایت ہے -
ابو ھریرہ کہتا ہے کہ رسول ص نے میرا ہاتھ پکڑا اور ارشاد فرمایا کہ اللہ ج نے مٹی (زمین) کو ہفتہ کے دن پیدا کیا اور اتوار کے دن اس میں پہاڑوں کو پیدا کیا، اور درخت سوموار (پیر) کے دن پیدا کیے، اور کام کاج کی اشیاء منگل کے دن پیدا کیں، اور نور روشنی کو بدھ کے دن پیدا کیا، اور جمعرات کے دن زمین میں جانوروں کو پھیلایا، اور آدم علیہ السلام کو جمعہ کے دن عصر کے بعد مخلوقات میں سب سے بعد جمعہ کی سب سے آخری ساعت میں عصر سے لے کر رات تک پیدا فرمایا -
روایت ختم ہوئی-
ناصبیوں کے امام عبدالعزیز بن باز نے بھی اپنی کتاب مجموع الفتاوی میں صحیح مسلم کی اس روایت کی تضعیف کی ہے -
ابن باز کہتا ہے :
ومما أُخذ على مسلم رحمه الله رواية حديث أبي هريرة : أن الله خلق التربة يوم السبت، الحديث. والصواب أن بعض رواته وهم برفعه للنبي صلى الله عليه وسلم وإنما هو من رواية أبي هريرة رضي الله عنه عن كعب الأحبار؛ لأن الآيات القرآنية والأحاديث القرآنية الصحيحة كلها قد دلت على أن الله سبحانه قد خلق السماوات والأرض وما بينهما في ستة أيام أولها يوم الأحد وآخرها يوم الجمعة؛ وبذلك علم أهل العلم غلط من روى عن النبي صلى الله عليه وسلم أن الله خلق التربة يوم السبت، وغلط كعب الأحبار ومن قال بقوله في ذلك، وإنما ذلك من الإسرائيليات الباطلة.
اور یہ روایت جو مسلم نے ابوھریرہ کی نقل کی کہ خدا نے زمین ساتویں دن بنائی تو صحیح بات یہ ہے کہ یہ بعض راویان کا اشتباہ ہے کہ انہوں نے اس کو رسول ص کی حدیث کہہ دیا جب کہ یہ ابوھریرہ نے کعب الاحبار سے سنا تھا، اس کی وجہ یہ ہے کہ قرآن اور احادیث سے یہ ثابت ہے کہ آسمان اور زمین چھ دن میں بنے (اتوار سے لے کر جمعہ تک) اور جب ہی اہل علم نے اس روایت کو غلط کہا اور اس کو اسرائیلیات میں سے قرار دیا
مجموع فتاوى ومقالات متنوعة للعلامة ابن باز، كتاب الحديث، ج25، ص70
http://shamela.ws/browse.php/book-21537/page-14697…


No comments:

Post a Comment