صحیح مسلم پارٹ 36-Sahih Muslim Part 36 - Asna-Ashar (اثنا عشر)

Asna-Ashar (اثنا عشر)

Welcome to Ali Nasir Blog

Breaking

صحیح مسلم پارٹ 36-Sahih Muslim Part 36








صحیح مسلم کا آپریشن پارٹ نمبر -36


 صحیح مسلم کی تیسری روایت کی تضعیف!!
صحیح مسلم جلد3 باب صفات المنافقین میں یہ روایت ہے -
ابو ھریرہ کہتا ہے کہ رسول ص نے میرا ہاتھ پکڑا اور ارشاد فرمایا کہ اللہ ج نے مٹی (زمین) کو ہفتہ کے دن پیدا کیا اور اتوار کے دن اس میں پہاڑوں کو پیدا کیا، اور درخت سوموار (پیر) کے دن پیدا کیے، اور کام کاج کی اشیاء منگل کے دن پیدا کیں، اور نور روشنی کو بدھ کے دن پیدا کیا، اور جمعرات کے دن زمین میں جانوروں کو پھیلایا، اور آدم علیہ السلام کو جمعہ کے دن عصر کے بعد مخلوقات میں سب سے بعد جمعہ کی سب سے آخری ساعت میں عصر سے لے کر رات تک پیدا فرمایا -
روایت ختم ہوئی-
ناصبیوں کے امام زرکشی نے بھی صحیح مسلم کی اس روایت کی تضعیف کی ہے اور اسے آئمہ حدیث کے حوالے سے خلاف قرآن قرار دیا ہے -
زرکشی کہتا ہے :
: وجعلوا من دلائل الوضع أيضا أن يخالف نص الكتاب كما قال علي بن المديني - في حديث إسماعيل بن أمية عن أيوب بن خالد عن أبي رافع عن أبي هريرة يرفعه " خلق الله التربة يوم السبت " الحديث قال لعل إسماعيل سمعه من إبراهيم بن أبي يحيى وقال البخاري " الصواب أنه من قول كعب الأحبار " وكذا ضعفه البيهقي وغيره من الحفاظ وقالوا هو خلاف ظاهر القرآن من أن الله خلق السموات والأرض في ستة أيام والحديث أخرجه مسلم في صحيحه.
اور آئمہ احادیث نے اس روایت کو قرآن کے مخالف کہا ہے جیسے کہ علی بن مدینی نے اس روایت کے بارے میں کہ ابوھریرہ نے رسول ص سے مرفوعا روایت کی کہ اللہ نے زمین کو ساتویں دن بنایا۔۔ اور بخاری نے کہا کہ صحیح بات یہ ہے کہ یہ رسول ص کی روایت نہیں بلکہ کعب الاحبار کا کلام ہے اور اسی طرح بیھقی اور دیگر حضرات نے اس کی تضعیف کی اور کہا کہ یہ روایت قرآن کے ظاہر کے خلاف ہے۔۔ کہ زمین و آسمان چھ دن مں خلق ہوئے اور جو (مجروح) روایت ہے یہ مسلم نے اپنی صحیح میں نقل کی
الزركشي في النكت علی مقدمہ ابن الصلاح ج2 ص269

No comments:

Post a Comment